ماہرِ امورِ خارجہ، سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا یا موبائل فون معاشی اور تعلیم رسائی کا طریقہ بھی ہے، اگر آپ اس پر بھی پابندی لگادیں گے تو آپ دروازے کھولیں گے نہیں بلکہ بند کریں گے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان نے تو قانون سازی میں چیمپئنز ٹرافی حاصل کی ہوئی ہے، ہم ہر چیز کے قانون بنارہے ہیں لیکن وہ نافذ کہاں ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا اچھی بات ہے فن لینڈ اور ڈنمارک کی مثال دینا لیکن اچھا لگتا اگر لیاری اور کورنگی کی مثال دیتے، کیونکہ فیصلہ کریں کس پاکستان کی بات کررہے ہیں۔

#TOKAlert #Karachi

Share This Story, Choose Your Platform!